آج دوران روزہ درجہ حرارت چوالیس قرطبہ کے ان مساجد اور میناروں کی تلاش میں نکلا جہاں کھبی توحید کے نغمے گونجتے تھے اور استبداد زمانہ کی نظرہوکر یا کھنڈر بن گیے یا چرچوں میں تبدیل کر دئیے گئے
سانتا کلارا ننوں کا اسکول۔
convento de santa clara c/ rey heredia
محقیقین اور ماہرین آثار قدیمہ کی مطابق یہ عمارت ۹۸۷ میں مسجد ہوا کرتی تھی جو عیسائی بادشاہ کی فتح قرطبہ کے بعد عیسائی مزہبی اسکول میں بدل دی گئی تھی،
انیس سو اکیاسی ۱۹۸۱ میں ایک عربی عالم جو قرطبہ میں مقیم تھے علی کیتانی نے قرطبہ کی مئیر سے اس پرانی عمارت کو قرطبہ کی مسلمان کیمیونٹی کاستعمال کرنے کی اجازت لے لی لیکن عیسائی مزہبی تنظیموں اور میڈیا نے وہ شور مچایا کے مئیر نے فیصلہ واپس لے لیا
قدیم مسجد کے آثار قرطبہ بس اسٹیشن
قرطبہ کے جدید بس اسٹیشن کی تعمیر کی لئے کی جانے والی کھدائی کے دوران نیچے سے ایک پرانی مسجد کے آثار برآمد ہوئے جسکو محفوظ بنانے کےلئے اسٹیشن کا نقشیہ ایسا بنایا گیا کے آثار قدیمہ کا علاقہ پارکنگ میں آگیایہ مسجد محلہ کی چھوٹی مسجد کی مانند لگتی ہے جس میں محراب اور ہال اور اس کے ملحقہ رہائشی کمرے بنے ہیں



No comments:
Post a Comment